ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال:اداروں اور تنظیموں کو سماجی بہتری کے لئے کام کرنا چاہئے :اُلال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اُلال:اداروں اور تنظیموں کو سماجی بہتری کے لئے کام کرنا چاہئے :اُلال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Sun, 16 Apr 2017 18:44:18    S.O. News Service

اُلال:16/اپریل(ایس اؤنیوز)سماج کے پچھڑے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے سماجی خدمات میں ادارے اور تنظیمیں مصروف رہتی ہیں تو ایک مثالی سماج کی تشکیل ممکن ہوگی، سماجی بھلائی کے پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے ایک بڑے ادارے کی طرح ترقی کئے سنٹرل کمیٹی اُلال کے لئے ہمیشہ سہارا بنے رہنے کی سید مدنی درگاہ اور متحدہ اداروں کے صدر عبدالرشید حاجی نے تمنا ظاہر کی۔

اُلال سنٹر ل کمیٹی ٹرسٹ، فدا گئیس اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے اُلال کے ماستی کٹا میں سنڑل کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ بڑے پیمانے کے خون عطیہ کیمپ کا اجراء کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےاپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے نوجوان مختلف برائیوں میں لت پت ہیں، انہیں بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے، سنٹرل کمیٹی نے ایسا ایک بہترین کیمپ انعقاد کرکے ایک مثال قائم کی ہے، کئی ادارے اور تنظیمیں پیدا ہوتی ہیں مرتی ہیں، اسی درمیان گذشتہ 5سالوں سے سماجی بہتری کے پروگرام میں مشغول سنٹرل کمیٹی کامیاب ہوئی ہے۔ اُلال سنٹرل کمیٹی کے صدر انور حسین نے صدارت کی۔ اُلال بلدیہ کے صدر کے حسین معینو، سابق نائب صدر رضیہ ابراہیم، فدا گئیس کے اعزازی صدر مصطفیٰ اسماعیل ، احمد باوا مہمان خصوصی کےطورپر موجود تھے۔ اُلال سنٹرل کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایچ اسماعیل شافعی نے استقبال کیا۔ جنرل سکریٹری یو کے محمد مصطفیٰ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، خازن احمد باوا نے شکریہ اداکیا۔


Share: